25 جنوری 2015 - 09:34
حسنی مبارک کے دونوں بیٹے رہا

مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے دو بیٹوں علاء اور جمال مبارک کو آج جیل سے رہا کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ کی کرمنل کورٹ نے حسنی مبارک کے ان دو بیٹوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک اور اس کے دو بیٹوں علاء اور جمال مبارک پر صدارتی محلوں کے بجٹ سے بڑے پیمانے پر رقم غبن کرنے کا الزام تھا۔

اس کیس میں حسنی مبارک کو تین سال اور اس کے بیٹوں "علاء اور جمال مبارک" کو چار چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان تینوں نے اس سزا کے خلاف اپیل کی تھی جس پر عدالت نے کل ان کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کاحکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر کے مہینے میں بھی ایک اور عدالت نے حسنی مبارک کو دو ہزارگيارہ میں احتجاجی مظاہرین کو قتل کرنے اور مالی بدعنوانی کے الزامات سے بری کر دیا تھا- حسنی مبارک اور اس کے بیٹوں کو الزامات سے بری کئے جانے کے احکامات کے خلاف مصری عوام میں سخت غم و ‏غصہ پایا جاتا ہے۔

.......

/169